فن و فنکار

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے مسلمان دوست کیساتھ روزہ افطار کرنے کی تصاویر شیئر کردیں

خلیج اردو: بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی پیر کو اپنی مسلمان دوست کے ساتھ روزہ رکھا اور ساتھ ہی افطار بھی کیا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

روینہ ٹنڈن نے اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ میں کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنی دو دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیر کو ہم نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا

پوسٹ میں اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کیا اور بتایا کہ ان کی دوستی کو 32 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

روینہ ٹنڈن نے ‘شیو کا روزہ’ رکھا تھا جو کہ بہت سے ہندو پیروکار پیر کے روز رکھتے ہیں، یہ ہفتے کے سب سے اچھے دنوں میں سے سمجھا جاتا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button