فن و فنکار

سوشل میڈیا پر نورا فتیحی کا ہمشکل لڑکا وائرل ہوگیا

خلیج اردو: سوشل میڈیا پر حال ہی میں بالی وڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کا ایک ہمشکل لڑکا سوشل میڈیا پر خاصہ مقبول ہورہا ہے، نورا کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر آریان قریشی نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی۔

بعدازاں یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کی گئی جس پر صارفین نے اظہار خیال کیا کہ یہ لڑکا حقیقتاً نورا سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سب سے پہلے ایک لڑکا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر نورا کی تصویر دکھاتا ہے، بعد میں اداکارہ کے ہمشکل کو دکھایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button