فن و فنکار

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو ہندوستانی سنیما سے کچھ سیکھنا چاہئے

خلیج اردو: پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں پٹھان یعنی پشتونوں کو چوکیدار، موچی، ریڑھی والا، دہشتگرد اور ہم جنس پرست وغیرہ دکھایا جاتا ہے اور ہمیشہ ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن ہندوستان میں اس کے بالکل الٹ ہوتا ہے۔

ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ہمیشہ پشتونوں کو باوقار انداز میں دکھایا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم پٹھان میں پٹھان کو بہت ہی باوقار انداز میں دکھایا گیا ہے۔

شاہ رخ خود بھی پٹھان ہے اور پٹھان فلم میں کردار بھی پٹھان کا نبھایا ہے۔ یہ ایک ایسا کردار ہے جو پوری دنیا کو بچانے کے مشن پر ہے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن کمائی کے لحاظ سے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔

پشتونوں کا بہتر امیج پیش کرنے پر پٹھان کمیونٹی ہندوستانی فلم انڈسٹری اور خصوصاً شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button