فن و فنکار

سلمان خان کو جان کا خطرہ، اسلحہ لائسنس جاری

خلیج اردو: بھارتی اداکار سلمان خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسلحہ لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان نے دھمکی آمیز خطوط کے بعد تحفظ کے لیے لائسنس کی درخواست دی تھی، جان لیوا دھمکیوں کے بعد سے ہی سلمان خان کی سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ہی لینڈ کروزر کو اپ گریڈ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ اداکار کی حفاظت کیلئے گاڑی میں آرم اور بلٹ پروف شیشے لگائے گئے ہیں۔

بالی وڈ اداکار کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی ملی تھی۔

بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔

سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو یہ خط ممبئی کی ساحلی پٹی کے قریب پارک کے بینچ پر ملا ، اس بینچ کی خاص بات یہ تھی کہ سلمان خان اور سلیم خان اکثر صبح کی سیر کے بعد کچھ دیر کے لیے اس بینچ پر بیٹھتے تھے۔

خط میں لکھا گیا تھا کہ تمہارابھی موسے والا جیسا حال کر دیں گے۔ تاہم یہ دھمکی آمیز خط کس کی جانب سے لکھا گیا ہے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں، ممبئی پولیس نے گمنام خط کی موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں سامنے آنے والے لارنس بشنوئی گینگ نے چند سال قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد حال ہی میں لارنس بشنوئی نے دوبارہ اداکار کو راجھستان میں مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button