فن و فنکار

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان تفتیشی حکام کے سامنے رو پڑا، اعتراف جرم کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

خلیج اردو: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے 4 سال سے منشیات لینے کا اعتراف کرلیا ہے اور وہ اس دوران آنسووں کے ساتھ رو بھی پڑے۔

’’ انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا اور حکام کا بتانا تھا کہ آریان کے فون کی سکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button