فن و فنکار

شلپا شیٹی کا راج کندرا کے سوشل میڈیا سے غیر فعال ہونے کے بعد پیغام

خلیج اردو: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرتے ہی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

شلپا شیٹی نےشوہر راج کندرا کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرتے ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر کتاب کا ایک اقتباس شیئر کیا ہے۔

اس اقتباس میں ایلان الڈا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ آپ کو اپنے سکون کی جگہ چھوڑ کر اپنے وجدان کے بیابان میں جانا ہے اور پھر آپ جو دریافت کریں گے وہ شاندار ہو گا اور وہاں آپ خود کو جانیں گے۔‘

کتاب کے اقتباس میں مزید لکھا ہے کہ’ ہم سکون کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، ہمیں اپنی زندگیوں کے بارے میں کچھ شکایات ہو سکتی ہیں، زندگی میں سب کچھ مکمل نہیں ہوتا ہے۔‘

اقتباس میں لکھا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں اور کم و بیش ہم اپنی منزل کے بارے میں بھی جانتے ہیں اور اس کے بارے میں اچھا محسوس کرتے ہیں۔‘

اس اقتباس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’جب ہم اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ ‘

اور یہ بھی بتایا ہے کہ ’ کسی دوسرے ملک میں ایک سال گزارنے سے ہم اپنے آپ کو اور دنیا کو بہت مختلف طریقے سے دیکھ سکتےہیں لیکن اس کا ایک بہت بڑا نقصان یا بڑی تبدیلی یہ ہے کہ ہم ایسی جگہ پر دھکیلے جاتے ہیں جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔‘

فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار راج کندرا کو 2 ماہ پہلے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

اور اب بتایا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے راج کندرا نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button