کالممعلومات

کووڈ کے بعد بال جھڑنے جیسی مشکل سے کیسے نجات پائیں؟

خلیج اردو: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد آنے والی علامات میں ایک بال جھڑنا بھی شامل ہے۔

جریدے ’لینسٹ‘ میں ایک تحقیقی مقالہ شائع کیا گیا جس کے مطابق کووڈ میں مبتلا ہونے والے افراد میں بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور صحت یابی کے بعد بھی کئی ماہ تک یہ علامت برقرار رہتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا کے دوران ذہنی تناؤ کے باعث بال جھڑتے ہیں جب کہ بال جھڑنے کا عمل اکثر مریضوں میں صحتیابی کے دو سے تین ماہ بعد شروع ہوتا ہے۔

آج ہم کچھ گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جسے آزما کر یقیناً آپ اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

کھوپرے کے تیل کی مالِش
ہر دو دن بعد نیم گرم کھوپرے کے تیل کی اچھی طرح مالش کریں، اس میں پوٹاشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو کہ بالوں کی نشوونما کیلئے مفید ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بال جھڑنے سے بھی روکتے ہیں۔

پیاز کا عرق
پیاز میں سلفر کی مقدار بالوں کی نشوونما میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس میں چاہیں تو شہد مِلا کر ایک گھنٹے کیلئے بالوں کی جڑوں میں لگائیں، یہ عمل ہفتے میں تین بار لازمی کریں۔

آملہ
آملہ میں وٹامن سی اور متعدد اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی ہیئر فال میں کمی کرتی ہے، لیموں کے رس کے ساتھ کچھ آملہ ملائیں اور بالوں کی جڑوں میں لگالیں، آملہ کو تھوڑے سے نمک اور شہد کے ساتھ مِلا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button