فن و فنکار

عامر خان نے خاتون مداح کو اہلِ خانہ سمیت اپنے گھر مدعو کرکے اس کی خواہش پوری کردی

خلیج اردو: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی خاتون مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے اپنے گھر اہلِ خانہ سمیت مدعو کرلیا۔

سوشل میڈیا پر عامر خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ زبردست بھنگڑا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں ان کے ساتھ سوشل میڈیا انفلیونسر روحی دوسانی ہیں جو اداکار کی بہت بڑی مداح ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دراصل عامر خان نے روحی اوران کی فیملی کو بیساکھی کے تہوار پر اپنے گھر بلایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روحی نئے سال کے آغاز اور بیساکھی کا جشن منانے کینیڈا سے بھارت آئی تھیں اور انہوں نے اداکار کو اپنے گھر مدعو کرنے کیلئے دعوت نامہ بھیجا تاہم عامر نے جواب میں روحی اور ان کی فیملی کو اپنے گھر مدعو کرکے سب کو حیران کردیا۔

اطلاعات کے مطابق اداکار کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد روحی اور ان کے اہل خانہ نے عامر خان کے گھر جا کر بیساکھی منائی۔

روحی نے اس پوری ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں عامر خان سب کے ساتھ باتیں کرتے، کھاتے اور ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر روحی نے اپنی سب سے بڑی خواہش پوری ہونے کے بعد لکھا کہ ‘ابھی تک نہیں معلوم کہ اس احساس کو الفاظ میں کیسے بیان کروں’

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button