فن و فنکار

شو کے دوران سلمان خان نے اپنی مداح کو رُلادیا

خلیج اردو: سلمان خان کی ایک مداح خاتون دبئی میں ہوئے ایک شو کے دوران روتی ہوئی اسٹیج تک پہنچ گئی۔ سلمان خان نے دا-بنگ ٹور ری لوڈڈ کے لیے پرفارمنس دکھا رہے تھے تو ایک مداح اسٹیج کے قریب پہنچ گئی۔یہ خاتون زار و قطار روتی رہی اور پکارتی رہی کہ وہ صرف سلمان خان سے ملنے کے لیے یہاں آئی ہے۔انہیں منیش پال نے سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اس کی سلمان خان سے ملاقات کروائیں گے، اس کے باوجود وہ روتی رہی لیکن پھر سیکیورٹی نے اسے بیٹھنے پر مجبور کردیا۔اس شو کے دوران پوجا ہیج، دیشا پاٹنی، منیش پال، سائی منجریکر، ایوش شرما، سوناکشی سنہا اور گرو رندھاوا نے بھی پرفارم کیا۔اس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جبکہ صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button