خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ ذریعے یو اے ای کے دو نئے خلا بازوں کا اعلان کیا۔
دونوں نئے خلابازوں میں سے ایک محمد الملا جب کے دوسری عرب دنیا کی سب سے پہلی خاتون ماہر فلکیات نورا المطروشی ہیں۔
نعلن بحمدالله اليوم عن اثنين من رواد الفضاء الإماراتيين الجدد .. بينهم أول رائدة فضاء عربية .. نورا المطروشي ومحمد الملا … تم اختيارهم من بين أكثر من ٤٠٠٠ متقدم .. وسيبدأ تدريبهم قريباً ضمن برنامج ناسا لرواد الفضاء.. نبارك للوطن بهم .. ونعول عليهم لرفع اسم الامارات في السماء. pic.twitter.com/5frAJQePO5
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) April 10, 2021
یاد رہے کہ 4 ہزار درخواست گزاروں میں سے ان دو افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اور یہ دونوں جلد ہی ناسا کے خلا بازی کے پروگرام میں تربیت حاصل کریں گے۔
شیخ محمد نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے "ہم اس موقع پر اپنے ملک کو مبارک مباد پیش کرتےہیں، اور ہم امید کرتے ہیں دونوں ماہرین یو اے ای نام آسمان کی بلندیوں تک پہنچائیں گے”۔
Source: Khaleej Times