پاکستانی خبریں

پاکستان کےدارلحکومت اسلام آباد میں عربی کھانوں کی مانگ میں اضافہ،شہر میں نیا عربی ریستوران کھول دیا گیا

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

اسلام آباد: اسلام آباد کے شہریوں کیلئے عربی کھانوں کے ریستوران میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آج بروز جمعہ شہر کے ایک پوش سیکٹر میں ایک ریسٹورٹ کھول دیا گیا ہے۔

 

اس ریسٹورنٹ کا افتتاح سیکٹر ایف 10 میں کیا گیا جہاں اب شہریوں کو لذیذ اور منفرد کھانوں کے مرکزبیت المندی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے اسے خوش آئیند قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے پوسٹ میں کہا کہ عربی کھانوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں لذیذ اور منفرد کھانوں کا مرکز بیت المندی کھل گیا۔

بیت المندی کے مالک عثمان باجوہ کہتے ہیں اسلام آباد میں ہم نے یہ پانچویں برانچ اوپن کی ہے ہمارا شیف سعودی عرب سے آیا ہے جو اسلام آباد کے شہریوں میں یہ پکوان مقبول ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیت المندی میں عریبک ڈشز کی وسیع رینج موجود ہے۔ جہاں شہری مٹن مندی، چکن مندی، فش مندی، باربی کیو مندی اور سپیشل مندی سے پیٹ پوجا کر سکتے ہیں۔

 

خلیجی ممالک کے کھانے پاکستان میں مقبول ہورہے ہیں۔ اس سے قبل شامی شوارما،ترکش قہواہ خانوں، عرب فوڈز پوائنٹ سمیت خلیج فارس کے کئی ریستوران شہر میں اپنا سکہ جما بیٹھے ہیں اور صارفین ان کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button