پاکستانی خبریں

ہم عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف بدستور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کوشاں

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

راولپنڈی : سیلاب متائثرین کی بحالی اور امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے اندرون سندھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ متائثرین اور ان کی داد رسی میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی۔۔۔آرمی چیف نےیقین دہانی کرائی کہ پاک فوج امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوشہرو فیروز میں متاثرین کو طبی، دیگر سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل فوجیوں سے ملاقات کی۔

 

آرمی چیف نے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان سے امدادی امور بارے دریافت کیا۔ آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آرمی متاثرین کی بحالی، تکالیف کم کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی فضائی جائزہ بھی لیا۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ متائثرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button