
خلیج اردو: بھارتی قومی کیریئر ، ایئر انڈیا نے بدھ 01 ستمبر 2021 سے اندور اور دبئی کے درمیان اپنی براہ راست پرواز خدمات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
COVID-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارت اور دیگر ممالک سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے بعد سروسز بند کر دی گئیں تھیں مگر اب جیسے ہی متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سے سفری پابندیوں میں نرمی شروع کی ہے ، فلائٹ سروس دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔
ایئر انڈیا 2019 سے اندور سے دبئی کے لیے براہ راست پرواز چلا رہی ہے جو اب اس نان اسٹاپ کنکشن کے ساتھ دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔
#FlyAI : Air India resumed its non-stop flight between Dubai and Indore today. Consul General of India H.E. Dr Aman Puri, Dy CEO of Dubai Airport H. E. Jamal Al Hai & Executive Director of DCAA Mr M A Lengawi graced the occasion. (1/2) @DXB @DcaaDubai @cgidubai @JM_Scindia pic.twitter.com/DbJnJw7LHb
— Air India (@airindiain) September 1, 2021
ایئر انڈیا اندور – دبئی فلائٹ شیڈول
ایئرلائن کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ ہر بدھ کو اندور سے 12:35 بجے پرواز کرے گی اور 15:05 پر دبئی پہنچے گی۔ یہی پرواز دبئی سے 16:05 پر واپس آئے گی اور 20:55 بجے اندور پہنچے گی