پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام یا مصروفیات،سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

خلیج اردو

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ ذرائع سے چلنے والی خبروں کی مطابق ان کا 21 نومبر کو شروع ہونے والا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔

 

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم جلد نئی طے شدہ تواریخ پر پاکستان کا دورہ کریں گے،ان کے دورہ پاکستان کی نئی تواریخ کے تعین کے لیے مشاورت جلد شروع ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

 

سرکاری سطح پر اس حوالے سے تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ دفتر خارجہ کےنمطابق سعودی ولی عہد نے انڈونیشیاء میں جی 20 سربراہ اجلاس کے باعث پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ ملتوی کیا۔

 

سعودی ولی عہد نے 21 نومبر کو دورہ ایشیا کو دوران پاکستان آنا تھا اور اس حوالے سے اعلان بھی کیا گیا تھا۔

 

سیاسی تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لانگ مارچ اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دورہ مؤخر ہونا بعید نہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button