خلیجی خبریں

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی شہری شہید، 17 سالہ بچے کو سر پر گولی لگی

خلیج اردو

 

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فوجی کارروائی میں ایک فلسطینی لڑکا شہید کر دیا ہے ۔

 

واقعہ مغربی کنارے میں کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے۔

 

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 17 سالہ حمزہ الاشقر کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی تاہم اس نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

 

تشدد کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس سے منسلک پانچ فلسطینی بندوق بردار جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

گذشتہ موسم بہار میں اسرائیل میں خونریز حملوں کے سلسلے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی قصبوں پر تقریباً روزانہ رات کے چھاپے شروع کیے ہیں۔

 

فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ ماہ ایک چھاپے میں 10 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم بتسلیم کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں تقریباً 150 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ رواں سال 2004ء کے بعد وہاں کا سب سے خونریز سال تھا۔

 

اس سال کے آغاز سے اب تک ان علاقوں میں 42 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ 2022 میں اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینی حملوں میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہوئے۔

 

اسرائیلی وزیر اعظم نے حالیہ ایک اعلان میں فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button