خلیجی خبریں

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے پر 4 ہزار غیر قانونی بستیاں بنانے کا منصوبہ

خلیج اردو: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر مزید 4 ہزار غیر قانونی بستیاں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر 4 ہزار غیر قانونی بستیاں بنانے کے منصوبے کی تصدیق کی ہے جس کی جلد منظوری دی جائے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے پر غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے حامی اسرائیلی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 4 ہزار بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کے لیے پلاننگ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا جب کہ اسرائیلی وزیر نے ان غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو ضروری چیزوں کی بنیاد قرار دیا۔

خلیجی میڈیا کےمطابق اسرائیلی اخبار ہارٹیز کا کہنا ہےکہ 1452 بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں سول انتظامیہ اور فوجی حکام جمعرات کے روز میٹنگ کریں گے جب کہ دیگر 2536 یونٹس کی تعمیر کی منظوری وزیر دفاع کی جانب سے دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کاکہناہےکہ اگر اسرائیل کی جانب سے 4 ہزار بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی تو یہ امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑی تعمیرات ہوں گی جب کہ وائٹ ہاؤس مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے مغربی کنارے پر غیر قانونی بستیوں کی تعمیرات کا مخالف ہے۔

اس سلسلے میں اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر تھامس نائیڈز کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل طور پر واضح کرچکی ہےکہ وہ مزید تعمیراتی سرگرمیوں کی سخت مخالفت کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button