خلیجی خبریںسپورٹسمتحدہ عرب امارات

ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پا گیا

خلیج اردو: ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پا گیا ہے-

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیاہے۔اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا 34واں میچ اور فائنل 24 جون کو ہوگا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کے ابتدائی شیڈول میں 2 ڈبل ہیڈرز شامل تھے تاہم کھلاڑیوں کی سہولت اور ان کے ورک لوڈ کے پیش نظر ابتدائی شیڈول میں مزید ایک ڈبل ہیڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button