خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

برطانوی ریڈ لسٹ سے متحدہ عرب امارات ریڈ لسٹ سے خارج، قطر و بحرین سمیت ایمبر لسٹ میں شامل

خلیج اردو: برطانیہ کی جانب سے بحرین، قطر، یواے ای کو ریڈ سے amber لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پاکستان بدستور اس فہرست میں شامل ہے۔

برطانوی اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور 12 اگست سے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائےگی۔

ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1750 سے بڑھ کر 2285 پاونڈ ہوجائیں گے جب کہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

amber لسٹ میں شامل ملکوں کے ویکسین شدہ افراد کو برطانیہ آنے پر قرنطینہ نہیں کرنا پڑتا۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ کورونا پر پاکستان کی کاوشوں کا دنیا بھر نے اعتراف کیا ہے ، برطانوی حکومت کو بھی کرنا چاہیے ، امید ہے کہ برطانیہ فیصلے پر غور کرے گا۔

ادھر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ اور خالد محمود نے معاملہ دارالعوام میں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے آن لائن پٹیشن بھی دائر کردی گئی ہے جس پر اب تک 56 ہزارسے زائد افراد نے دستخط کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button