خلیجی خبریںعالمی خبریں

تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، سر پر لٹکی تلوار ہٹ گئی

خلیج اردو
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریکارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے۔ اسے فیصلہ کرنے کا اپنا اختیار ہے۔ تیس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم معطل کرتے ہیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر 17 دیگر جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک کے لئے ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جبکہ آج پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر جانبداری سے متعلق بھی اپیل دائر کی گئی۔

بطور جماعت پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں عدالت سے الیکشن کمیشن کو 17 دیگر سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی چھان بین کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button