خلیجی خبریں

تین روز حج و عمر کانفرنس اور نمائش کا آغاز ہوگیا

خلیج اردو
جدہ: خادم حرمین شریفین کے مشیراورگورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی سربراہی میں تین روزہ حج وعمرہ کانفرنس اور نمائش جدہ میں شروع ہوگئی ہے۔ کانفرنس کا مقصد حجاج کرام کو ہرممکن آرام وسہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مکمل یکسوئی سے اپنا وقت عبادت میں گزار سکیں۔

وزارت حج وعمرہ کی زیر نگرانی منعقد کی جانے والی کانفرنس کاعنوان ‘جدت کی جانب پیش رفت’ رکھا گیا ہے۔ وزارت حج وعمرہ اورضیوف الرحمان کی خدمت کے پروگرام کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے جو مملکت کے ویژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہےشہزادہ خالد الفیصل نے حج وعمرہ سروسز کانفرنس اورنمائش کا افتتاح کیا۔

وزیر حج وعمرہ نے تصدیق کی ہے کہ ‘ویژن 2030 کے تحت حجاج کی خدمت کے لیے مثالی کام انجام کیے گئے۔خادم حرمین شریفین کے مشیرو گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے پیر کے روز حج وعمرہ سروسز کی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا جس کا عنوان ‘ جدت کی جانب تبدیلی’ منتخب کیا گیا ہے۔نمائش و کانفرنس کا انعقاد وزارت حج وعمرہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں 20 سے زائد ممالک کے وزرا شریک ہورہے ہیں۔

سعودیہ کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کانفرنس میں وزارت حج نے ڈیجیٹل تبدیلی کے میدان میں جو ترقی کی ہے ان پربھی روشنی ڈالی گئی۔وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے افتتاحی کلمات میں کہا ‘ ہماری دانشمندانہ قیادت کے پیش نظرہمیشہ سے ضیوف الرحمن کی وراحت وسکون پہنچانے کا ہدف مقدم رہا ہے ـ قیادت کے تمام اہداف کا مرکز ومحور رہا ہے کہ حاجی اپنا حج ، معتمر اپنا عمرہ اور وزٹراپنی زیارات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرے۔

الربیعہ نے مزید کہا ‘ گزشتہ چند برسوں میں حج وعمرہ سسٹم نے جو تیز رفتار ترقی اور جدت کا مشاہدہ کیا ہے اس کے پس پردہ وہ عظیم الشان منصوبے ہیں جن پرعمل کیے بغیر یہ ممکن نہیں ہوتا’ـ

انہوں نے مزید کہا حج وعمرہ سروسز کا شعبہ ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے اسے بہترین انداز میں قبول کرتے ہوئے اس شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرتے آرہے ہیں اس ضمن میں ہم نے حج وعمرہ چیلنج پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد بہترین افکار اورجدید خیالات کو جمع کرتے ہوئے انہیں عملی شکل میں نافذ کرنا ہے اس ضمن میں گزشتہ 48 گھنٹے میں 1500 سے زائد افراد نے اس سلسلے میں رجوع کرتے ہوئے اپنے اچھوتے افکار وخیالات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈاکٹر الربیعہ نے افتتاحی سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ‘ کورونا کی وبا سے دنیا کافی متاثر ہوئی ، میں سابق وزیرصحت کی حیثیت سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ صحت کے شعبے میں بھی اس وبا سے نمٹنے کے لیے مثالی خدمات انجام دی گئی اسی طرح حج وعمرہ شعبے میں بھی انجام دی جانے والی مثالی خدمات ہمارے سامنے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ‘اعتمرنا ایپ نے حرمین شریفین میں آنے والوں کو کافی سہولت فراہم کی جبکہ اس ایپ سے منظم انداز میں عمرہ زائرین اور مسجد نبوی الشریف میں آنے والوں کو کافی آسانی ہوئی ، روضہ شریفہ میں بھی حاضری دینے والوں کو سہولت ہوئی۔

دریں اثنا سعودیہ ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرابراھیم عبدالرحمان العمر نے اپنےخطاب میں کہا ‘ قومی فضائی کمپنی سال 2030 تک 30 ملین عمرہ زائرین کو سفری سہولت فراہم کرے گی ، اس ضمن میں السعودیہ کے فضائی بیڑے میں بھی اضافہ کاسفرجاری ہے جبکہ مختلف ممالک میں مزید پوائنٹس کابھی اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ‘جوازات ’ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرسلیمان عبدالعزیز الیحیی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘روٹ ٹومکہ پروجیکٹ 5 ممالک میں کامیابی سےلانچ کیا گیا جس کے تحت 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کو سہولت فراہم کرتے ہوئے انکے ملکوں میں ہی امیگریشن کے معاملات نمٹائے گئے ۔

مکہ مکرمہ اور مشاعرمقدسہ میں رائل کمیشن کے سی ای او انجینئرعبدالرحمن فاروق عداس نے کہا مملکت کے ویژن 2030 میں ضیوف الرحمن کی خدمت بنیادی منصوبوں میں سےانتہائی اہم پروگرام ہے جس کے لیے مملکت کی قیادت نے 6 ارب ریال مختص کیے ہیں ۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے اختتام پرعلم کمپنی کے سی ای اونے کہا ‘ہماری کوشش ہے کہ ضیوف الرحمان کوپیش کی جانےوالی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اس کےلیے ہم تمام سروسز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کوشاں ہیں ـوزارت حج وعمرہ کی جانب سے منعقدہ سہہ روزہ کانفرنس ونمائش 21 مارچ کو شروع ہوئی ہے جو کہ 23 مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button