خلیجی خبریںعالمی خبریں

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سرانجام پائی گئی

خلیج اردو

مکہ مکرمہ:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غسل خانہ کعبہ کی سالانہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مسجد حرام میں حاضری دی۔

 

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے طوافِ خانہ کعبہ کیا، نفل ادا کیے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خانہ کعبہ کے اندر بھی گئے۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے غسل خانہ کعبہ کی تقریب کی قیادت کی سعادت حاصل کی، نماز بھی ادا کی۔

 

غسل خانہ کعبہ کی سالانہ تقریب روایتی آب زمزم عرق گلاب، عود اور دیگر عطروں سے کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button