خلیجی خبریں

سعودی سفیر کی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
اسلام آباد : سعودی عرب کےسفیرنواف بن سعیدالمالکی کی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات کی ہے۔ سعودی سفیر نے رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کےسفیرنواف بن سعیدالمالکی کی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ اور برادرانہ ہیں۔ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے بے پناہ عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کر مدد اور معاونت کی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے تین ارب ڈالر کا رول اوور پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے انتہائی ناگزیر تھا، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ سعودی عرب پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کے سعودی عرب دورہ کیلئےانتظامات پربھی سعودی حکومت اورسفارتخانے کے ممنون ہیں۔

ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان سے اس سال اکیاسی ہزارسے زائد عازمین فریضہ حج ادا کرینگے۔ رواں سال؛ حج کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں پاکستان کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2011 میں قتل ہونے والے سعودی سفارتکار حسن القہطانی کے مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔قتل واقعے میں ملوث تمام مجرمان کے ایف آئی اے کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button