خلیجی خبریں

سعودی عرب: خواتین کے عمرہ ویزے کے اجرا پر عائد پابندی اٹھا لی گئی

خلیج اردو: ایک سعودی اہلکار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم مسلمان خواتین جو عمرہ کی خواہش مند ہیں وہ اب کسی محرم مرد سرپرست کی ضرورت کے بغیر یا خواتین کے گروپ کی رکن ہونے کے بغیر بھی متعلقہ ویزا حاصل کر سکتی ہیں۔

اس سے قبل، سعودی قوانین کے مطابق مملکت میں داخل ہونے والی خواتین کو عمرہ کرنے کے لیے ایک محرم مرد سرپرست کے ہمراہ جانا پڑتا تھا۔ لیکن گزشتہ ماہ 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے پابندی میں نرمی کی گئی تھی بشرطیکہ وہ خواتین کے گروپ کا حصہ ہوں۔

سعودی نیوز پورٹل سبق نے وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام بن سعید کے حوالے سے بتایا کہ "[اب] عورت کو مرد سرپرست یا خواتین کے گروپ کی موجودگی کے بغیر عمرہ کا ویزہ جاری کرنے کا حق مل گیا ہے۔”

"پہلے، 45 سال سے کم عمر کی خواتین کے لیے عمرہ ویزا جاری کرنے کے لیے ایک مرد سرپرست لازمی تھا مگر اب عورت کو ویزا حاصل کرنے کی اجازت ہے بغیر اس کے کہ اسکے ہمراہ کوئی مرد سرپرست یا خواتین کا ایک گروپ ہو۔

"اب یہ ویزا جاری کرنے پر کوئی پابندی نہیں رہی ہے۔”

رمضان المبارک کے مقدس اسلامی مہینہ میں عام طور پر عمرہ کے لیے عروج کا سیزن ہوتا ہے۔

سعودی اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل کو شروع ہونے والے رمضان المبارک کے ابتدائی دنوں میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button