خلیجی خبریں

سعودی عرب میں دو روزہ عالمی میڈیا فورم، اختتام پذیر

 

خلیج اردو

 

ریاض :سعودی عرب کے شہر ریاض میں دو روزہ عالمی میڈیا فورم اختتام پزیر ہوگیا۔۔ تقریب میں دنیا بھر سے نامور صحافیوں نے شرکت کی۔۔ فورم میں 45 سے زائد سیشن ہوئے۔۔ جس میں صحافیوں کو درپیش مسائل ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، سوشل میڈیا اور اسکے کردار اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

 

ریاض میں دو روزہ سعودی عالمی میڈیا فورم کا آغاز بیس فروری کو ہوا۔ دو روزہ میڈیا فورم بدلتی دنیا میں میڈیا کا کردار کے عنوان سے منعقد ہوا۔ جس میں میڈیا کے مستقبل ، صحافیوں کو جدید طرز پر تربیت دینے اور کسی کا آلہ کار نہ بن کر کام کرنے پر مختلف سیشن میں گفتگو ہوئی۔۔ تقریب میں شریک صحافیوں نے سوشل میڈیا پر موجود معلومات کو جانج پڑتال کے بعد استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ سعودی میڈیا فورم میں مختلف ممالک سے آنے والے صحافیوں نے تربیت اور معلومات کے تبادلے کے لئے اس فورم کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ سعودی میڈیا فورم میں کئی صحافتی اداروں کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے۔۔جس میں لائیو کوریج کرنے والا ڈرون ، نوجوان صحافیوں کو تاریخ بتانے کے لئے پچاس سال پرانے کیمرے اور ان سے لی گئی تصاویر بھی لگائی گئی تھی۔۔ پرانے دور میں اخبار کی اشاعت میں استعمال ہونے والا آلات بھی رکھے گئے تھے۔۔دو روزہ میڈیا فورم کے اختتام پر سعودی عرب میں بہترین صحافتی زمہ داری ادا کرنے والے صحافیوں کو ایوارڈ ز بھی دیے گئے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button