پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی لگا دی

خلیج اردو: سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت کی درآمد پر عارضی پابندی لگا دی ۔ وزارت فوڈ سکیورٹی حکام کے مطابق پابندی گائے کے گوشت میں لمپی اسکن وائرس کے سبب لگائی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کےمطابق پابندی مفاد عامہ کے تحت لگائی گئی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں سعودی پریس اتاشی کا کہنا تھاکہ پابندی عارضی نوعیت کی ہے۔

کراچی اور صوبہ سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گائے کی بیماری لمپی اسکن تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہزاروں جانور اس سے متاثر ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button