پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

سعودی وزارت دفاع کی عالمی نمائش، پاکستان کی خصوصی شرکت

خلیج اردو

کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ہے اور اس دوران  کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔

 

میڈیا کو جاری اعلامیے میں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نیول چیف نے سعودی وزارت دفاع کی جانب سے منعقدہ عالمی دفاعی نمائش میں خصوصی شرکت اور امریکی سینٹرل نیول کمانڈ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

 

 ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

اس موقع پر سعودی حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کا سعودی عرب کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button