خلیجی خبریں

عمان میں رمضان المبارک کے دوران بڑی پابندی عائد

خلیج اردو: عمانی حکومت نے ماہ صیام کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں رات کے اوقات میں معطل کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان کی سپریم کمیٹی نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے تمام کاروباری سرگرمیوں پر رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک پابندی کا اعلان کیا ہے البتہ میڈیکل اسٹور کھلیں رہیں گے۔

سپریم کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و عوامی مقامات پر افطاری کے انتظامات کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے دوران تمام سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں، کھیلوں اور کسی بھی طرح کی گروپ سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

عمانی حکومت نے کہا ہے کہ اجازت نامے کے ساتھ میڈیا، تیل اور خوراک فراہم کرنے والے ادارے کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button