خلیجی خبریں

عمران خان کی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کےحملے مذمت – یوم القدس پر اہم پیغام جاری کردیا

خلیج اردو: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے یوم القدس کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے، آج یوم القدس پر ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

یوم القدس کے موقع پر آج ہم قابض اسرائیلی فوجیوں کے ظلم و استحصال کیخلاف اہلّ فلسطین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہر رمضان ہمیں القدس میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدِ اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے نہایت قابلِ مذمت حملے دیکھنے کو ملتے ہیں-
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لیے تیسرا مقدس ترین مقام ہے اور رمضان میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرقابض اسرائیلی فورسز کےحملے قابل مذمت ہیں۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button