خلیجی خبریں

عمرہ زائرین کے بس کو حادثہ ،20 افراد جاں بحق 26 سے زائد زخمی

 

خلیج اردو

ریاض :سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے بس کو افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین سے بھری ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہلے  پل سے ٹکراکر الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیرملکی سوار تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button