خلیجی خبریںعالمی خبریں

غیر مسلم صحافی کا مقدس مسجد میں داخلہ: حرمین شریفین کا تقدس ایک سرخ لکیر ہے جسے عبور کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی، السدیس

خلیج اردو

ریاض: مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے جنرل صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تقدس سعودی عرب کے لیے سرخ لکیر ہے اور کسی کو بھی اس کی قومیت یا کام کی نوعیت کی بنا پر ان مقامات مقدسہ کی حرمت کی پامالی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

انہوں نے حرمین شریفین سے متعلق مختلف ضوابط اور ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی تاکید کی۔

 

السدیس نے ضوابط اور قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت سعودی عرب کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور کسی کی طرف سے بھی اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

خبر رساں ویب سائیٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقدس مقامات پر اس کی مکمل خودمختاری کی بنیاد پر کام کرنا سعودی مملک کا استحقاق ہے اور اس کی پامالی کی کسی صورت کسی بھی قومیت یا پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو اجازت نہین دی جائے گی۔

 

السدیس نے حفاظتی جرائم پر سزائیں لاگو کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے ہر ایک سے اس مذہبی اور قومی ذمہ داری میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

 

مکہ مکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے استعاثہ عامہ کو ایک ایسے ملوث شہری کا حوالہ دیا جس نے ایک غیر مسلم صحافی کوان مقامات تک رسائی میں مدد کی اور اس میں داخلے میں سہولت فراہم کی جس نے مسلمانوں کے راستے پر چلتے ہوئے امریکی شہریت حاصل کی تھی۔

 

مذکورہ شخص کو غیر مسلموں کے لیے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button