خلیجی خبریں

متحدہ عرب امارات میں جعلی ویب سائٹ کا استعمال ،بد عنوانی کی عدالت نے تین ملزمان کو 3 ماہ قید کی سزا سنا کر ملک بدر کر دیا

خلیج اردو
دبئی :بدعنوانی کی عدالت نے مشہور ریسٹورنٹ چین کی جعلی ویب سائٹ چلانےپر تین ایشیائی شہریوں کو ملک بدری کے ساتھ ساتھ تین ماہ کی قید سنائی ہے ۔

ایشیائی نسل کے تین مردوں کو کھانے کا آرڈر دینے والے صارفین کے کارڈ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے مشہور ریسٹورنٹ چین کی جعلی ویب سائٹ چلانے پر بدعنوانی کی عدالت نے ملزمان کو ملک بدری کے بعد تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

ملزمان ویب سائٹ کے ذریعے ایک ایشیائی شخص کا کارڈ ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے جس نے کھانے کا آرڈر دیا اور اس کے اکاؤنٹ سے 4 ہزار 7 سو درہم چرا لیے۔ عدالت نے مجرموں کو چوری کی رقم واپس کرنے کا حکم دیاجبکہ پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والے تمام فون ضبط کر لیےاور جعلی ویب سائٹ بند کر تے ہوئے انھیں ملک سے ڈی پورٹ کر دیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے ایشیائی شخص نے ایک رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں چکن کھانے کے بارے میں ایک تشہیری اشتہار دیکھا، جس کے لیے اس نے 45 درہم کے کھانے کا آرڈر دینے کے لیے اپنے کارڈ کی تفصیلات بتا دیں۔

سائبر کرائم کے تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے اس فراڈ کا سراغ لگایا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ ایک شخص نے چوری شدہ بینک کارڈ کا ڈیٹا ایک معروف الیکٹرانک ایپلی کیشن سے اشیاء خریدنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ اس شخص کو دبئی میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس نے اپنے ساتھیوں کے ٹھکانوں کا اعتراف کیا اور تمام کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیش کے دوران اس شخص نے اعتراف کیا کہ وہ متعدد ممالک میں پھیلے ہوئے ایک گروہ کا رکن ہے، جس میں ایک گروہ مشہور دکانوں اور ریستورانوں کے لیے جعلی پیجز بنانے میں مہارت رکھتا ہے، دوسرا گروہ خریداروں کو راغب کرنے کے لیے پروموشن کا کام کرتا ہے، اور دوسرے گروہ حاصل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button