خلیجی خبریں

متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے

خلیج اردو
دبئی :متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 1.9 کی شدت سے زلزلہ رات 8 بجے ڈبہ الفجیرہ کے ساحل پر ریکارڈ کیا گیا۔

این سی ایم نے مزید کہا کہزلزلے کو رہائشیوں نے محسوس کیا، لیکن آبادی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق ہمارے پاس ایک سال میں دو سے تین تک کے جھٹکے اکثر آتے ہیں۔ لوگ ان میں سے زیادہ تر جھٹکے محسوس نہیں کرتے ہیں اور ان کا صرف سینسر سے پتہ چلتا ہے۔ یہ تمام جھٹکے عمارتوں یا انفراسٹرکچر (ملک میں) کو متاثر نہیں کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button