خلیجی خبریں

متحدہ عرب امارات کی 5 سالہ ملٹی پل فیملی ویزا کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
دبئی :متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت شہریت کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے سمارٹ سسٹم کے ذریعے پانچ سالہ ملٹی پل خاندانی سیاحتی ویزا متعارف کرایا ہے۔

اب کسی بھی کنٹری کے شہری مقررہ شرائط پور ی کرکے متحدہ عرب امارات کا ویزا باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ’فیملی ویزا ہولڈر کو 90 دن تک امارات میں قیام کی اجازات ہو گی۔ اس میں مزید 90 دن کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ویزے کے اجرا کی تاریخ سے 60 دن کے اندر امارات آنا ہو گا بصورت دیگر ویزا منسوخ کردیا جائے گا۔‘

وفاقی ادارے نے بتایا کہ ’18سال سے کم عمر بچے فیملی ویزے میں شامل ہوں گے جبکہ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویزے کے لیے علیحدہ درخواست دینا ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button