پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

وزیراعظم کی شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات، شہبازشریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

خلیج اردو: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ملاقات میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اقتصادی وتجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button