خلیجی خبریںعالمی خبریں

ویلکم ٹو پرانا پاکستان : وزیر اعظم کے خاندان کے افراد اور اتحادیوں کے 71 رکنی وفد کے ہمراہ سرکاری عمرہ ادا کریں گے

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شریف خاندان کے16 افراد اور اتحادی پارٹیوں کے سربراہوں سمیت 16 اتحادی ارکان سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

دفترخارجہ نے سعودیہ میں پاکستانی سفارتخانے کو شریف خاندان کی فہرست بھجواتے ہوئے تیاریوں کی ہدایت کردی۔

دستاویز کے مطابق حمزہ شہباز ، اہلیہ، بیٹی اور ملازمہ بھی ساتھ سعودی عرب جائیں گے ۔ مریم نواز، کیپٹن صفدر، صبیحہ عباس، یوسف عباس، اہلیہ، بیٹا پاکستان سے ، شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز، اہلیہ، بیٹا اور ملازمہ دوحہ جبکہ نوازشریف کے بیٹے حسین نوازاوراہلیہ لندن سےجدہ پہنچیں گے۔

سرکاری دورے میں وزیراعظم اپنےساتھ پارٹی سربراہوں سمیت 16اتحادی ممبران کو بھی لےجائیں گے جن میں فضل الرحمان، اسعدمحمود، بلاول بھٹو، شگفتہ جمانی، اخترمینگل، خالدمگسی، خالدمقبول، امیرہوتی، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، علی نواز شاہ، محسن داوڑ، محموداچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور شاہ اویس نورانی شامل ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی طاہراشرفی ، وزیراعظم کے15اسٹاف ممبران ، سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدچیمہ اوراہلیہ بھی ساتھ جائیں گے۔

شہبازشریف کے اسٹاف ممبران میں 2ڈرائیور بھی ساتھ ہوں گے۔ وزیراعظم کےدورےمیں ساتھ مزید 12 افراد کو اسٹینڈبائی لسٹ میں بھی رکھاگیاہے۔سعودی عرب کے دورے کے موقع پر اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button