خلیجی خبریںعالمی خبریں

کرونا وائرس کے تمام سابقہ گائیڈلائن منسوخ ، پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

خلیج اردو
اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی تمام پروازیوں کیلئے نیا ٹریول ایڈوئزری جاری کر دی۔

ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام سابقہ گائیڈلائنز منسوخ کر دیئے

پاکستان آنے والے تمام ویکسین شدہ مسافروں کیلئے کسی بھی طرح کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔12 سال سے زائد افراد کیلئے پاکستان آنے پر لازم ہے کہ وہ ویکسین شدہ ہوں۔

ایئرلائنز نے کچھ زمروں میں استثنیٰ بھی دیا ہے

ان میں پاکستان سفارتکار ، بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس ویکسین لگوانے سے ڈاکٹر کا استثنیٰ شامل ہو

12 سال سے کم پاکستانی اور 18 سال سے کم غیر ملکی پاسپورٹ کنندہ کو یہ سہولت دی جائے گی

غیر ویکسین شدہ افراد کو زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پہلے کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

ایئرلائنز میں کرونا وائرس سے متعلق اعلان نہیں کیا جائے گا

دوران سفر کسی مسافر کو کرونا کی علامات ہوں تو جہاز کا عملہ اسے الگ بٹھائے گا

کسی بھی مسافر کا اگر کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تو اسے 10 دنوں کیلئے گھر پر قرنطینہ ہونا پڑے گا

مسافروں کو سفر سے پہلے تمام معلومات پاس ٹریک اپلیکیشن یا ویب پورٹل پر اپنے معلومات اپڈیٹ کرنے ہوں گے

مسافروں کو ماسک پہننے لازمی نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button