خلیجی خبریں

ویڈیو: سعودی عرب میں تیز رفتار کار الٹ کر اسٹور سے جا ٹکرائی، 1 شخص ہلاک 2 زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہنا ہے کہ دو تیز رفتار کاریں کنٹرول کھو دینے کے باعث الٹ گئیں اور پھر لڑکھتی ہوئی ایک دکان میں جا گھسیں۔ جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں دو انتہائی تیز رفتار گاڑیوں کو بے قابو ہوتے ایک دوسرے سے ٹکراتے ہودیکھا جا سکتا ہے۔ اور ان میں سے ایک گاڑی سیدھی ایک کمرشل اسٹور میں جا ٹکراتی ہے۔ جبکہ دوسری کار بری طرح تباہ ہو کر سڑک کے درمیان میں رک جاتی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ 1 شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید برآں، پولیس نے نوجوانوں کو ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے جن کے دوران انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوروں کی ریس اور اسٹنٹ کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button