خلیجی خبریں

المسجد الحرام کے اندر 11 جراثیم کش روبوٹ تعینات

خلیج اردو: المسجد الحرام میں ادارہ جاتی انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اسامہ الزہرانی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کی مسجد کے اندر سمارٹ روبوٹس 11 زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کے لیے کام کر رہے ہیں، زمزم کے پانی کی بوتلیں تقسیم کر رہے اور قرآن کریم کے نسخے فراہم کر رہے ہیں۔

الزہرانی نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ یہ روبوٹ المسجد الحرام کے شیوخ کے خطبات اور تلاوتوں کا جائزہ بھی فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی نماز کے ہفتہ وار نظام الاوقات سے بھی آگاہی دے رہے ہیں۔

ادارہ جاتی انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ روبوٹ مسجد میں جراثیم کش ادویات کے ذریعے صفائی کا کام بھی کر رہے ہیں۔ مسجد حرام میں 11 روبوٹ سٹرلائزیشن کا کام کر رہے ہیں۔ یہ روبوٹ 7 سطحوں پر بغیر مداخلت کے کام کر رہے ہیں۔ یہ مخصوص راستوں پر پروگرام شدہ نقشوں کے نظام کے ذریعے کام کرتے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button