پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

پشاور ائیرپورٹ پر دبئی کے مسافر سے 13 کلو ہیروئن برآمد

خلیج اردو: ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کے سامان سے 13 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد حامد خیرالبشر نے ہیروئن 2 سفری بیگز کے اندر مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 13 اعشاریہ 075 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button