خلیجی خبریں

کرونا ویکسین کی 2 خوراکیں‌ لگوانے والوں‌ کو طواف کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی اجازت

خلیج اردو: وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے علاوہ عام شہریوں کو بھی طواف کرنے کی اجازت دے دی جبکہ عمر کی حد سے متعلق بھی وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ سعودی حکومت  نے عام شہریوں کو نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کعبہ کی اجازت دی ہے۔

ایسے تمام افراد کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے پہلے سے اعتمرنا ایپ سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ وزارتِ حج و عمرہ نے مزید وضاحت کی کہ خواہش مند  شہری کا مقامی ہونا اور کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ، طواف اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے عمر کی مقررہ حد کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

حرمین شریفین کے مطابق جمعرات سے زائرین کو طواف اور مسجد نبوی ﷺ میں زیارتوں کی اجازت ہوگی۔

عکاظ اخبار کے مطابق 26 نومبر سے وہ غیر ملکی زائرین جن کی عمریں اٹھارہ سال  سے زیادہ ہیں عمرہ ادا ئیگی اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادا کرسکیں گے۔

مقامی زائرین کے لیے عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے، جس کے مطابق 12 سال یا اُس سے زائد عمر کے وہ شہری جنہوں نے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں وہ عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرسکیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر مسجد الحرام کو زائرین اور نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے، آنے والوں کے لیے ماسک کی پابندی لازمی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button