خلیجی خبریںپاکستانی خبریںعالمی خبریں

روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز کویت روانہ

خلیج اردو: حکومت نے پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی پرعملدر آمد کاآغاز کردیا، پاکستان کل 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز کی پہلی کھیپ کویت روانہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی پرعملدر آمد کاآغاز کردیا ، ڈاکٹرز، نرسز، ٹیکنیکشنز پر مشتمل221 میڈیکل پروفیشنلز جمعرات کو کویت روانہ ہوں گے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری کی کویت کے سفیر عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی ، معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت جانیوالے میڈیکل پروفیشنلز سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کویت کوافرادی قوت برآمدکی بحالی پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ ہے، آپ کویت میں پاکستان کے سفیر اور مزید پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے حصول میں معاون ہوں گے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کویت کی ترقی کیلئے پر عزم ہے، پاکستان 2035کے ویژن کے تحت باصلاحیت افراد کو کویت بھیجتا رہے گا، کویت ایک ہزار سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہمی کاخواہاں ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا گزشتہ10سالوں میں کوئی بھی ہنر مندفردخلیجی ممالک نہیں بھیجاگیا، خلیج تعاون کونسل ممبرممالک کو ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنا ترجیح ہے۔ اس موقع پر کویتی سفیر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز دینے پرحکومت پاکستان کے شکرگزارہیں، کویت میں قیام کے دوران پاکستانی ہنر مندافراد کو مکمل سہولتیں ملیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button