خلیجی خبریں

اسلام آباد، تہران، استنبول مال بردار ٹرین کی روانگی میں 30 دن تاخیر

خلیج اردو: ساتویں اسلام آباد ، تہران ،استنبول مال بردار ٹرین 30دن تاخیر کے باوجود استنبول کے لیے روانہ نہیں ہو سکی- تاجروں کے اعتماد میں کمی اورترک مال بردار فارورڈرز کو چارجز کی عدم ادائیگی طویل تاخیر کا باعث ہیں، جبکہ کسٹم کلیئرنس اور دیگر انتظامی مسائل بشمول کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان خستہ حال ٹریک، پاکستان اور ترکی کے ریلوے ٹریک گیج کی عدم مطابقت بھی اس تاخیر کے اسباب میں شامل ہیں۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ساتویں اسلام آباد، تہران ،استنبول مال بردار ای سی او ٹرین 30 دن سے زیادہ تاخیر کے باوجود تاحال استنبول کے لیے روانہ نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button