خلیجی خبریں

ویڈیو: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب کے شہر بریدہ میں ہفتے کے روز ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک جبکہ 5واں شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ مغربی بریدہ میں کنگ فیصل روڈ پر دو کاروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آٰیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی دو گاڑیوں میں سے ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔

سی سی ٹی وی کیمروں میں اس حادثے کی ویڈیو بھی ریکارڈ ہوئی، جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دونوں گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے فوری بعد لمحات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں ایک گاڑی الٹ کر سڑک کے کنارے بنی دیوار سے جا ٹکراتی ہے۔

الٹ جانے والی گاڑٰی میں آگ بھڑک اٹھی اور ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی متاثرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

یاد رہے کہ جون کے مہینے میں بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو تیز رفتار کاریں بے قابو ہو کر ایک دکان میں جا گھسی تھیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button