خلیجی خبریں

مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک، کئی زخمی

خلیج اردو: مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ اتوار کی صبح دارالحکومت قاہرہ کے گنجان آباد علاقے امبابہ کے ابوسفین نامی گرجا گھر میں پیش آیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اب تک 41 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو امبابہ جنرل ہسپتال اور العجوزہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گرجاگھر کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں چرچ کے پادری کی موت ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم اطلاعات ہیں کہ آگ لگنے کا واقعہ چرچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button