خلیجی خبریں

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ میں 5 افراد زخمی

خلیج اردو: گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ سے 5افراد زخمی ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مغربی کنارے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد ہوش میں تھے اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسرائیلی شہر حیفہ کے رمبم اسپتال لے جایا گیا، جبکہ 3دیگر افراد شیشے کے ٹکڑوں سے زخمی ہوگئے اور بعد میں انہیں سڑک کے ذریعے شمالی اسرائیل کے ایک اور ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے کے  شبے میں دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے بعد مشتبہ افراد نے اپنی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق مشتبہ افراد کی گاڑی کو آگ لگی تھی جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ،  جب کہ اسرائیلی میڈیا پر جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ جیسے ہی مشتبہ افراد اپنی جلتی گاڑی سے اترے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا،اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں مستعدی کے ساتھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button