خلیجی خبریں

سعودی شہریوں سے جمعہ یکم اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

خلیج اردو: سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ یکم اپریل یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور حکومت کو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شہری کھلی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے چاند کو دیکھے وہ فوری طور پر قریبی عدالت جاکر اپنی شہادت درج کرائے۔

اگر سعودی عرب میں یکم اپریل کو چاند نظر آگیا تو پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا اور اگر شعبان کا مہینہ 30 ایام کا ہوا تو پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button