خلیجی خبریںپاکستانی خبریں

پاکستان کی حوثیوں کی جانب سے ریاض پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت

خلیج اردو: پاکستان حوثیوں کی جانب سے ریاض کی جانب بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کا مقصد شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کے خلاف تھا۔ رائل سعودی ایئر ڈیفنس کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو کامیاب روک کر معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا گیا اور یہ قابل تعریف ہے۔

دفترترجمان وزارت خارجہ کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ پاکستان ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button