پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

مکہ مکرمہ، ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

خلیج اردو : مکہ مکرمہ کی شاہراہ ابراہیم خلیل پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 8 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جس میں مرنے والے پاکستانیوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جاں بحق افراد میں مرد اور خواتین شامل ہیں، اور شہید ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے اور ان میں ریاض گجر، ان کی اہلیہ، نانا، سسر، حاجی اشرف، ان کی اہلیہ، ساس اور دیگر کئی افراد شامل ہیں۔

رواں سال مارچ میں بھی سعودی عرب کے عسیر ریجن میں عقبہ کے مقام پر عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

افسوسناک واقعہ میں 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے۔

اسپتال میں دوران علاج دو زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی۔

حکام کے مطابق بس میں سعودی اور دیگر غیر ملکی سوار تھے جو عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ جا رہے تھے۔ سعودی حکومت نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button