خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں عمارت کی بالکونی میں برہنہ فوٹو شوٹ کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں عوامی مقام پر ‘فحاشی پھیلانے’ کے الزام میں ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے ایک عمارت کی بالکونی پر برہنہ فوٹو شوٹ کیا تھا۔

انٹرنیٹ پر سنیچر کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کا ایک گروہ بالکونی میں برہنہ تصاویر بنوا رہا ہے۔

روسی قونصل خانے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں آٹھ روسی خواتین شامل ہیں۔ سفارتخانے نے ان الزامات کو ’سنگین‘ قرار دیا ہے۔

ملک میں عوامی مقامات پر فحاشی پھیلانے کی سزا چھ ماہ قید اور پانچ ہزار درہم جرمانہ (تقریباً 1,361 امریکی ڈالر) ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قوانین اسلامی شریعت پر مبنی ہیں۔ ماضی میں یہاں کھلے عام محبت کے اظہار اور ہم جنس پرستی پر قید کی سزائیں ہوچکی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ دبئی مرینہ کے علاقے میں تقریباً 12 خواتین بالکونی میں فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق اس واقعے میں درحقیقت 40 لوگ ملوث تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button