خلیجی خبریں

مسجد قباء میں تاریخ کی بڑی توسیع کا اعلان کردیا گیا

خلیج اردو: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد قباء کی دس گنا توسیع کا اعلان کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی جانب سے تعمیر کی گئی اسلام کی پہلی مسجد، مسجد قباء میں دس گنا توسیع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسجد قباء کی توسیع کا نیا منصوبہ تاریخ کا سب سے بڑا توسیعی منصوبہ ہوگا جس میں مسجد کی 50 ہزار اسکوائر میٹر پر توسیع کی جائے گی۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے نام سے منسوب اس منصوبے کا مقصد مسجد میں نمازیوں کی گنجائش 66 ہزار تک لے کر جانا ہے۔

محمد بن سلمان کاکہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد اہم مواقع پر زیادہ سے زیادہ عبادت گزاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

سعودی شہر مدینے میں واقع مسجد قباء اسلام کی پہلی مسجد ہے جو مدینے شہر کی پہلی مسجد بھی کہلاتی ہے جب کہ مسجد قباء مسجد نبویؐ سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button